12 اگست ، 2023
مالاکنڈ میں ایک شہری کی جانب سے گھر میں بندر اور ریچھ کے بچے رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ شکیل احمد کے مطابق مالاکنڈ میں محکمہ جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بٹ خیلہ میں مشترکہ کارروائی کرکے ایک گھر سے بندر کے 3 بچے اور ریچھ کا ایک بچہ برآمد کرلیا۔
انہوں نے بتایاکہ جانور گھر پر رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کو گھر میں غیرقانونی طور پر رکھنا جرم ہے، ریچھ اوربندرکے بچوں کو ایسی جگہ پررکھاجائےگا جہاں ان کی بہترین پرورش کی جاسکے۔