16 اگست ، 2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان ریلویز نے تمام مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کریا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کیے گئے اضافے کا اطلاق کل 17 اگست سے ہوگا۔
ترجمان ریلویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق میل، ایکسپریس، انٹر سٹی، شٹل، مسافر اورمال بردار ٹرینوں پر بھی ہوگا۔