Time 16 اگست ، 2023
کھیل

انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 17 اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگا— فوٹو: فائل
آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 17 اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگا— فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 17 اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، ٹریننگ کیلئے طلب کیے جانے والے کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، عثمان علی، حسن علی اور آصف اللہ، ڈیفینڈرز  میں سعید خان، زین العابدین، محمد عبد اللہ، مامون موسیٰ خان،  سردار ولی، عبدالرحمان، عبداللہ شاہ، محب آفریدی، محمد سفیان، محمد سہیل اور سید جنید شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  مڈفیلڈرز  میں فہیم اللہ، توقیر الحسن، محمد بصیر، زید عمر، محمد طٰحہ، عالمگیر غازی، نظام، حیان خٹک، علی رضا اور مظہر غفار، فارورڈز میں شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، محمد وحید، فرید اللہ، عدیل یونس، حمزہ احمد، حماد حسن اور فراز محمود شامل ہیں،

پاکستان کو میزبان ملک بحرین، 2016 کی چیمپئن جاپان اور فلسطین کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ 6 ستمبر کو جاپان سے ہوگا، 9 ستمبر کو بحرین اور 12 ستمبر کو فلسطین سے میچ شیڈول ہے۔

مزید خبریں :