Time 23 اگست ، 2023
پاکستان

پاکستانی طالب علم نے امریکا میں اینی میشن کا عالمی مقابلہ جیت لیا

میری بنائی ہوئی اینی میشن دنیا میں پسند کی گئی، مقابلہ جیتنے سے حوصلہ ملا اب اینی میشن کی دنیا میں خود کو منواؤں گا: طالب علم کامران خان— فوٹو: جیو نیوز
میری بنائی ہوئی اینی میشن دنیا میں پسند کی گئی، مقابلہ جیتنے سے حوصلہ ملا اب اینی میشن کی دنیا میں خود کو منواؤں گا: طالب علم کامران خان— فوٹو: جیو نیوز

پاکستانی طالب علم نے امریکا میں اینی میشن کا عالمی مقابلہ جیت کر ایم ایس آئی کریئیٹر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شمالی وزیرستان کے میٹرک کے طالب علم کامران نے مائیکرو اسٹار انٹرنیشنل (ایم ایس آئی) کریئیٹر  ایوارڈ 2023 کی پیپل چوائس اینی میشن کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان کا کہنا تھا کہ اینی میشن کیٹیگری کا عالمی مقابلہ پبلک ووٹنگ سے جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، میری بنائی ہوئی اینی میشن دنیا میں پسند کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلہ جیتنے سے انہیں حوصلہ ملا اب اینی میشن کی دنیا میں خود کو منواؤں گا۔

واضح رہے کہ اینی میشن کے عالمی مقابلے میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی طالب علم محمد کامران نے حالیہ میٹرک امتحان میں بھی 968 نمبر حاصل کئے ہیں۔

مزید خبریں :