بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ، وزیراعظم نے امدادی کاموں میں شامل فوجی و مقامی افراد کو ملاقات کیلئے بلالیا

گزشتہ روز پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا— فوٹو: پی پی آئی
گزشتہ روز پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا— فوٹو: پی پی آئی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے میں امدادی سرگرمیوں میں شامل فوجی اور مقامی افراد کو اسلام آباد بلالیا۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

اس ریسکیو آپریشن میں فوجی جوانوں اور مقامی افراد نے حصہ لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے میں امدادی سرگرمیوں میں شامل فوجی اور مقامی افراد کو ملاقات کیلئے اسلام آباد بلالیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے محدود دورانیے میں سائنس و ٹیکنالوجی پر فوکس کروں گا، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر عام طور پرتوجہ نہیں دی جاتی۔

مزید خبریں :