06 جنوری ، 2013
ڈھاکا…بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کئے گئے احتجاج کے دوران مظاہرین نے6گاڑیوں کوآگ لگادی۔پولیس کی جانب سے ربڑکی گولیوں اورآنسوگیس کی شیلنگ سے25افرادزخمی ہوگئے۔سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس پھینکی گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔بنگلا دیش میں 2009 سے اب تک پانچویں بار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔