کھیل
07 جنوری ، 2013

آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ آل راوٴنڈر، سعید اجمل بولرز میں سر فہرست

آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ آل راوٴنڈر، سعید اجمل بولرز میں سر فہرست

دبئی … انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ نمبر ون آل راوٴنڈر اور سعید اجمل بولرز میں سر فہرست آگئے۔ پاکستان اور بھارت کی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آل راوٴنڈرز کی رینکنگ میں محمد حفیظ 428 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن صرف 2پوائنٹس کمی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ بولروں کی رینکنگ میں سعید اجمل کا پہلا اور محمد حفیظ کا دوسرا نمبر ہے، دونوں بولروں نے اپنی پوزیشز کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ عمر اکمل کی رینکنگ 13 ویں سے گرکر 16 نمبر پرچلی گئی ہے۔

مزید خبریں :