پاکستان
07 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس: سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کا 10 روزہ ریمانڈ دیدیا گیا

شاہ زیب قتل کیس: سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کا 10 روزہ ریمانڈ دیدیا گیا

کراچی … انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کا 10 دن کا ریمانڈ دے دیا، پولیس نے 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمان کے 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 10 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری کو سندھ کے علاقے مورو سے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :