قدرت کا کرشمہ: جڑواں بہنوں کے ہاں ایک ہی دن ، ایک ہی اسپتال میں بچوں کی پیدائش

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا میں قدرت کا ایک انوکھا کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں کے ہاں ، ایک ہی دن ، ایک ہی اسپتال میں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ جڑواں بہنوں گیلیان گوگاس اور نکول پیٹریکاکوس نے حیرت انگیز طور پر ایک ہی دن، ایک ہی اسپتال میں اپنے بچوں کو جنم دیا ہے۔

یہ حیرت انگیز اتفاق آسٹریلیا کے علاقے مشرقی میلبرن میں ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیلیان کے ہاں  22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے بیٹے کی پیدائش ہوئی جبکہ 5 گھنٹے کے فرق سے نکول نے بیٹے کو جنم دیا۔

نکول کا کہنا ہے کہ ہم نے بچپن سے بڑے ہونے تک  ہمیشہ سب کچھ ایک ساتھ کیا ہے لہٰذا ہمارے بچوں کا بھی ایک ہی وقت میں پیدا ہونا حیرت انگیز اتفاق کی اعلیٰ مثال ہے۔

دونوں بچوں کا وزن بھی پیدائش کے وقت ایک جتنا( 3.5 کلو گرام) تھا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
دونوں بچوں کا وزن بھی پیدائش کے وقت ایک جتنا( 3.5 کلو گرام) تھا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

یہ مماثلت یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ دونوں بہنوں کی ڈیلیوری کرنے والا ڈاکٹر بھی ایک ہی تھا جبکہ دونوں بچوں کا وزن بھی پیدائش کے وقت ایک جتنا( 3.5 کلو گرام)  تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جڑواں  بہنوں کا ایک ہی دن ایک ہی مقام پر بچوں کو جنم دینا عام بات نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق نکول کا یہ پہلا بچہ تھا جبکہ گیلیان تیسری بار بچے کی ماں بنیں۔

مزید خبریں :