نرسری سے لاکھوں کی کونپلیں کھانے والے معصوم چور کو دیکھ کر سب حیران

یہ واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے میں قائم ایسٹرن فارسٹ نرسری میں پیش آیا جہاں مالک نے اگائی جانے والی کونپلوں کے چوری ہونے کی شکایت تھی/فوٹو بشکریہ نرسری کے مالک ہمفری ہیرنگٹن
یہ واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے میں قائم ایسٹرن فارسٹ نرسری میں پیش آیا جہاں مالک نے اگائی جانے والی کونپلوں کے چوری ہونے کی شکایت تھی/فوٹو بشکریہ نرسری کے مالک ہمفری ہیرنگٹن

آسڑیلیا کی ایک نرسری سے  3800  ڈالر تقریباً ( 11 لاکھ71  ہزار روپے سے زائد) کی کونپلیں  بھالو کھا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق  زیر غور واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے میں قائم ایسٹرن فارسٹ نرسری میں پیش آیا جہاں پر اگائی جانے والی کونپلوں کے  پتے کھائے جانے کی  شکایت نرسری کے مالک نے کی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق   نرسری کے مالک ہمفری ہیرنگٹن نے بتایا کہ  ان کی کونپلوں کے پتے کھائے ہوئے ہوتے تھے،  جسے دیکھ کر پہلے وہ سمجھے شاہد کوئی بکری ہے جو آکر کھا جاتی ہے تاہم  ایک دن اپنے کام سے واپسی پر  انہوں نے دیکھا کہ ایک کوآلا(بھالو) کونپلوں کو مزے سے کھا رہا تھا جو روزانہ اپنا پیٹ یہاں سے بھرتا تھا۔

 نرسری کے مالک ہمفری ہیرنگٹن نے مزید بتایا کہ کوآلا ہزاروں کی تعداد میں کونپلوں کو کھا گیا ہے جس کی قیمت 11 لاکھ71ہزار سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطے میں  کوآلا کی نسل خطرے سے دوچار ہے اور جو پودے کوآلا نے کھائے وہ خطے میں کوآلا کی رہائش گاہوں کو فروغ دینے کے لیے ہی  اگائے جارہے تھے۔

 تاہم اب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کونپلوں کی حفاظت کیلئے آس پاس جالیاں لگادی گئیں ہیں تاکہ  محفوظ رکھتے ہوئےکونپلوں کو بڑا کرکے پودوں کی شکل دی جاسکے۔ 

مزید خبریں :