Time 13 ستمبر ، 2023
پاکستان

قبائلی علاقے میں پہلی بار مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات

قبائلی اضلاع میں پہلی بار اقلیتی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی حوصلہ ملے گا:ثمرین عامر مسیح — فوٹو: جیو نیوز
قبائلی اضلاع میں پہلی بار اقلیتی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی حوصلہ ملے گا:ثمرین عامر مسیح — فوٹو: جیو نیوز

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پہلی بار مسیحی خاتون افسر ثمرین عامر مسیح کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کرم محمد عمران کا کہنا تھا کہ خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے نظام انصاف تک خواتین کی رسائی آسان ہوگی کیونکہ خواتین کے مسائل خواتین پولیس اہلکار ہی بہتر انداز میں حل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ اوثمرین عامر مسیح  پہلے رپورٹنگ سینٹر میں تعینات تھیں جبکہ انہوں نے محرم الحرام میں خواتین کی مجالس پر بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئےثمرین عامر مسیح نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کرم تعینات ہونے پر بے حد خوشی ہے، نئی ذمہ داری ملنے پر خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار اقلیتی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی حوصلہ ملے گا اور پولیس بھرتیوں میں خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :