برطانوی شخص نے اپنے جسم پر بیٹی کے نام کے 600 سے زائد ٹیٹوز بنواڈالے

2017 میں مارک اوون نے اپنی بیٹی کے نام کے 267 ٹیٹوز کو اپنی کمر پر بنواکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا: گنیز ورلڈ ریکارڈز/ وٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ
2017 میں مارک اوون نے اپنی بیٹی کے نام کے 267 ٹیٹوز کو اپنی کمر پر بنواکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا: گنیز ورلڈ ریکارڈز/ وٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ

دنیا بھر میں کئی لوگ  جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹوز بنوانے کا شوق رکھتے ہیں اور مختلف اشکال کے ٹیٹوز بنواتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک باپ نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے جسم پر بیٹی کے نام کے سیکڑوں  ٹیٹوز بنواڈالے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 49 سالہ مارک اوون ایونز نے اپنے جسم پر بیٹی لوسی کے نام کے667 ٹیٹوز بنواکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل2017 میں  مارک اوون نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا ، اس وقت انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے 267 ٹیٹوز کو اپنی کمر پر بنوایا تھا لیکن 2020 میں ایک امریکی شخص نے ان کا یہ ریکارڈ توڑدیا تھا۔

امریکی شخص ڈیڈرا ویگل نے جسم پر اپنے نام کے 300 ٹیٹوز کو بنوا کر عالمی ریکارڈ میں اپنے نام درج کروا لیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تاہم اب مارک اوون ایونز نے اپنی ٹانگوں پر بیٹی کے نام کے 400 ٹیٹو بنوا ڈالے اور یوں ان کے جسم پر بیٹی کے نام کے 667 ٹیٹوز موجود ہیں جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں :