09 جنوری ، 2013
بیلفاسٹ … شمالی آئر لینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں 5 روز سے جاری فسادات پر قابو پالیا گیا ، تاہم صورتحال مزید بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر شہر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ بیلفاسٹ کے سٹی ہال میں خاص دنوں میں برطانوی پرچم لہرائے جانے کے تنازع پر ہونے والے فسادات میں 5 روز بعد کمی واقع ہوئی تاہم انتظامیہ اب بھی ہائی الرٹ ہے۔ بیلفاسٹ میں جمعرات کے روز سے فسادات کاآغاز ہوا تھا جن میں مظاہرین نے سڑکوں پر پتھر اور بوتلیں برسائیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ شہر میں بیشتر دکانوں اور ذاتی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔