Time 18 ستمبر ، 2023
پاکستان

رواں ہفتے کا روسٹر جاری، چیف جسٹس پاکستان اور دو سینیئر ججز نے 5 بینچ تشکیل دے دیے

فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پربینچزبنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا جس کے بعد چیف جسٹس 2 سینیئر ججز سے مشاورت کرکے بینچ تشکیل دیں گے— فوٹو:فائل
فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پربینچزبنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا جس کے بعد چیف جسٹس 2 سینیئر ججز سے مشاورت کرکے بینچ تشکیل دیں گے— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا۔

روسٹر چیف جسٹس سمیت دو سینیئر ججز کی مشاورت سے جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس اوردو سینیئر ججز نے 5 بینچ تشکیل دیے۔

بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی ہیں۔

بینچ نمبر 3 میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہراکبرنقوی اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل ہیں۔

بینچ نمبر 5 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پربینچزبنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا جس کے بعد پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے مطابق چیف جسٹس 2 سینیئر ججز سے مشاورت کرکے بینچ تشکیل دیں گے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں شامل دیگر معاملات پر فل کورٹ سماعت جاری رہے گی۔

مزید خبریں :