Time 22 ستمبر ، 2023
کاروبار

پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے: ریلوے ذرائع/ فائل فوٹو
پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے: ریلوے ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ  مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :