23 ستمبر ، 2023
قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا، ٹیک آف کے وقت طیارہ رن وے پر دوڑ رہا تھا کہ پرندہ ٹکرا گیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائے تو پے درپے طیارے کے تین ٹائر برسٹ ہو گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیےگئے ہیں۔
خیال رہےکہ پہلے سے ہی متعدد طیارے گراؤنڈ ہونےکے بعد قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔