Time 25 ستمبر ، 2023
پاکستان

سینیئر صحافیوں نے زیرحراست افراد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ہم آپ کو یہ خط کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں، اہل خانہ کو بنیادی معلومات دینے سے بھی انکارکردیا گیا ہے: خط کا متن— فوٹو: فائل
ہم آپ کو یہ خط کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں، اہل خانہ کو بنیادی معلومات دینے سے بھی انکارکردیا گیا ہے: خط کا متن— فوٹو: فائل

سینیئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ کر ان سے حسان نیازی اور دیگرزیرحراست افرادسےمتعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

63 صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں چيف جسٹس کو بتایا گيا کہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات پر  13 اگست کو حسان نیازی کو گرفتار کیا، 17 اگست کو انہیں فوج کی تحویل میں دیا گیا۔

خط میں لکھا گیا کہ فوج کی تحویل میں دیے جانے کے بعد سے حسان نیازی کا پتہ نہیں چل سکا، آپ سے اپیل ہے کہ متعلقہ حکام کو حسان نیازی کا ٹھکانا ظاہر کرنے کی ہدایت کریں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ کو یہ خط کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں، اہل خانہ کو بنیادی معلومات دینے سے بھی انکارکردیا گیا ہے جبکہ حسان نیازی کے دفاع کے حق اور پسند کے وکیل کی فراہمی سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :