10 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب زور دار دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مصروف کاروباری علاقے باچا خان چوک پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، قریبی عمارتوں ، دکانوں اور 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ایف سی اہلکار اور بچے بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔