پاکستان
10 جنوری ، 2013

ایم کیوایم لانگ مارچ میں ہر قیمت پر شرکت کرے گی، الطاف حسین

ایم کیوایم لانگ مارچ میں ہر قیمت پر شرکت کرے گی، الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں ایم کیوایم ہر قیمت پر شرکت کرے گی۔ وہ سیاسی ڈرون دھماکے کے حوالے سے عزیز آباد میں واقع جناح گراوٴنڈ میں ایک بڑے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 5جنوری کوکہاتھاکہ سیاسی ڈرون دھماکا کرنے والا ہوں، خطاب سے پہلے تک سیاسی ڈرون دھماکے پرقیاس آرائیاں ہوتی رہیں، کوئی کہہ رہا تھا کہ الطاف حسین سپریم کورٹ میں پیش ہوجائیں گے، کوئی کہہ رہا تھا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے، الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری کے لانگ مارچ میں ہرقیمت پرشرکت ہوگی،کیا پیپلزپارٹی اور مذہبی ودیگرسیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ نہیں کیے؟ متحدہ کے قائد نے اپنے خطاب کی ابتداء میں کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت ،جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کارروائیوں کی مذمت بھی کی۔

مزید خبریں :