27 ستمبر ، 2023
حکومت نے دسمبر میں ایل این جی سپلائی کےلیےٹینڈرجاری کردیے۔
ایل این جی کی سپلائی کے لیے ٹینڈر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جاری کیے ہیں، جس میں عالمی کمپنیوں سے ایل این جی سپلائی کی بولیاں مانگی گئی ہیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ 7 تا 8 دسمبر اور 13 تا 14دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔
ایل این جی سپلائی کیلئے درخواستیں 4 اکتوبر تک موصول ہوں گی،اسی روز بولیوں کی درخواستیں بھی کھول دی جائیں گی۔