پاکستان
10 جنوری ، 2013

الطاف حسین کی پاکستان آنے کی خواہش،کارکنوں نے منع کردیا

الطاف حسین کی پاکستان آنے کی خواہش،کارکنوں نے منع کردیا

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں آج بھی پاکستان آنا چاہتا ہوں،انھوں نے اس حوالے سے اپنے کارکنوں سے وطن واپس آنیکی اجازت مانگ لی۔تاہم اس موقع پر کارکنوں نے یک آواز ہو کر الطاف حسین کوپاکستان آنے سے منع کردیا۔اس موقع پر فاروق ستار نے کارکنوں کی جانب سے الطاف حسین سے پاکستان نہ آنے پر اصرار کیا اور کہا کہ آپ برطانیہ میں مقیم رہیں،اور وہاں موجود رہتے ہوئے ہماری قیادت جاری رکھیں۔

مزید خبریں :