Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس کیس کے دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پر برہم

عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں: قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو فائل
عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں: قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس سے متعلق دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمے میں کہا کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟

وکیل فیاض شیرازی نے کہا ہمارا کیس زائد المعیاد ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا آپ کا بڑا احترام ہےکیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

مزید خبریں :