پاکستان
10 جنوری ، 2013

کوئٹہ میں علم دار،ایئر پورٹ روڈپردھماکے،9افراد جاں بحق ،15زخمی

کوئٹہ میں علم دار،ایئر پورٹ روڈپردھماکے،9افراد جاں بحق ،15زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ شہر میں علم دار رواڈ اور ایئر پورٹ روڈپرہونے والے 2دھماکوں میں کم ازکم 9افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک پولیس کا ایس پی بھی شامل ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔دھماکوں میں جیو ٹی وی کی او بی وین بھی شدید متاثر ہو ئی اور اس کی ونڈ اسکرین مکمل طور پر ٹوٹ گئی اور اندر بیٹھے ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہو گئے۔پہلا دھماکا کوئٹہ کی اہم اور مصروف شاہراہ علم دارروڈکے قریب رحمت اللہ چوک پرہوا جبکہ دوسرا دھماکا ایئر پورٹ روڈ پر ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس، سیکورٹی اہلکار وں سمیت امدادی کارکنان بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔اسپتال اور ریسکیو ذرائع نے9ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیاہے اور عام لوگوں کو متاثری علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے ۔

مزید خبریں :