آدھا بل کیوں نہیں دیا؟ بوائے فرینڈ گرل فرینڈ کیخلاف پولیس کے پاس پہنچ گیا

لڑکی سے اس کی ملاقات چند ہفتوں قبل آن لائن ہوئی تھی ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد دونوں نےایک ساتھ ڈیٹ پر جانے کا فیصلہ کیا: لڑکے کا بیان/ فائل فوٹو
لڑکی سے اس کی ملاقات چند ہفتوں قبل آن لائن ہوئی تھی ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد دونوں نےایک ساتھ ڈیٹ پر جانے کا فیصلہ کیا: لڑکے کا بیان/ فائل فوٹو

 روس کے شہر ماسکو میں ایک شہری گرل فرینڈ کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس تھانے پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پولیس ان دنوں ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں ہے جو بوائے فرینڈ کے کہنے کے باوجود ریسٹورینٹ سے بل کی آدھی ادائیگی کیے بغیر واپس چلی آئی، بعد ازاں بوائے فرینڈ کو ایک مہنگے ترین کھانے کا بل اکیلے ہی ادا کرنا پڑا۔

حال ہی میں 28 سالہ روسی شخص اپنی گرل فرینڈ کیخلاف شکایت لیے پولیس تھانے پہنچ گیا جہاں لڑکے نے بتایا کہ وہ جس لڑکی کو ڈیٹ پر لے کر گیا تھا، کھانے کے بعد اس لڑکی نے بل شیئر کرنے سے انکار کردیا ، لڑکی کے ریسٹورینٹ سے جانے کے بعد لڑکے کو 165 ڈالرز کا کھانے کا بل اکیلے ہی ادا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ’ لڑکی سے اس کی ملاقات چند ہفتوں قبل آن لائن ہوئی تھی ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد ان دونوں نے ڈیٹ پر جانے کا فیصلہ کیا، کھانے تک سب چیزیں اچھی جارہی تھیں لیکن جب ویٹر بل لے کرآیا تو  اپنی گرل فرینڈ  سے بل شیئر کرنے کا کہا جس پر اس نے انکار کرتے ہوئے  کہا کہ چونکہ کھانے میں زیادہ کھانے اور ڈرنک تم نے آرڈر کیے لہٰذا بل بھی میں ہی ادا کروں ، بحث کے چند ہی منٹ بعد لڑکی اٹھ کر کیفے سے چلی گئی۔

مزید خبریں :