Time 02 اکتوبر ، 2023
پاکستان

کراچی: جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاالرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے 11 خول برآمد کیے گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہتھیار سے میچ کرگیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے 11 خول برآمد کیے گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہتھیار سے میچ کرگیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے مولانا ضیاالرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گلستان جوہر میں مولانا ضیاالرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے 11 خول برآمد کیے گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہتھیار سے میچ کرگیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان سے پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہےکہ مولانا ضیاالرحمان جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے، وہ گلستان جوہر بلاک 16 کے رہائشی تھے، انہیں 12 ستمبر کی رات پارک میں واک کے دوران قتل کیا گیاتھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :