پاکستان
11 جنوری ، 2013

رینٹل پاور کیس:سپریم کورٹ کا رانا زاہد کو سننے سے انکار

رینٹل پاور کیس:سپریم کورٹ کا رانا زاہد کو سننے سے انکار

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل فوزی ظفر کی جگہ رانا زاہد کے پیش ہونے پر عدالت نے انہیں سننے سے انکار کر دیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ رینٹل پاور کیس کی سماعت کر رہا ہے۔عدالت میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر فوزی ظفر کی جگہ رانا زاہدپیش ہوئے تو عدالت نے انہیں سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فوزی ظفر پیش ہوتے رہے، انہیں سنا ، اب آپ آگئے، جائیں اور انہیں بھجوائیں۔اس کے بعدسماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :