11 جنوری ، 2013
اسلام آباد… آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم آج رات سے بالائی خیبر پختون خوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکارڈ کیا گیا۔