پاکستان
11 جنوری ، 2013

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت 4 ڈاکو ہلاک

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت 4 ڈاکو ہلاک

خیرپور…خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اشتہاری سمیت 4 ڈاکووٴں کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے گلو سیال کے قریب جنگلات میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران مسلح ڈاکووٴ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارے گئے۔ہلاک شدگان میں اشتہاری ڈاکو اقبال ناریجو بھی شامل ہے۔ایس ایس پی خیرپورعرفان مختار بھٹو کے مطابق حکومت سندھ نے بدنام زمانہ ڈاکو اقبال ناریجو کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔مارے جانے والے چاروں ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور قومی شاہراہ پر مسافر بسوں کو لوٹنے سمیت کئی سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :