پاکستان
11 جنوری ، 2013

ایم کیو ایم کا لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ دہشت گرد 14جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جو نظریہ ہے وہی قائد تحریک الطاف حسین کی سوچ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ کی 35 سالہ جدوجہد بھی انقلاب اور صحیح معنوں میں عوام کو جائز مقام دلانے کیلئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ رابطہ ہے اور رہے گا،ملک کو ان حالات سے نکالنے اور انتخابی اصلاحات پر ہماری ہم آہنگی ہے۔

مزید خبریں :