پاکستان
11 جنوری ، 2013

راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے پیٹرول مارچ شروع کر دیا

  راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے پیٹرول مارچ شروع کر دیا

اسلام آباد…لانگ مارچ سے پہلے ہی راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے پیٹرول مارچ شروع کر دیا،گھنٹوں انتظار کے بعد کچھ کو پٹرول مل گیا تو بعض خالی ہاتھ ہی لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔راولپنڈی ،اسلام آباد کے شہریوں نے لانگ مارچ میں پٹرول بندش کے خدشہ کے پیش نظر پٹرول پمپس کا رخ کر لیا اور پٹرول بھروانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد پٹرول کا حصول ممکن ہو سکا۔-شہری کافی دیر سے کھڑے ہیں۔ ان میں سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ کل بھی پیٹرول کے لیے کھڑا رہا ہوں،نہیں ملا پھر صبح آکر لائن میں لگ گیا ہوں۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بیمار ہے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،،مگر پیٹرول کے لیے کھڑی ہوں۔ گاڑیوں کے علاووہ لوگ کین اور بوتلوں میں بھی پیٹرول ڈالوانے پہنچ گئے، رش بڑھا توپیٹرول پمپز مالکان نے بھی سپلائی محدود کر دی ، کسی کو پٹرول ملا تو کچھ خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے۔ہم پیسے لے کر کھڑے ہیں پیٹرول نہیں دے رہے ۔سرکار کہتی ہے حاضری لگاو ورنہ وضاحت طلب ہو گئی،مگر ہم پیٹرول کے لیے خوار ہو رہے ہیں ،لعنت ہو،لانگ مارچ کے باعث لوگوں کے خدشات اپنی جگہ مگر پیٹرول پمپز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پٹرول کی سپلائی کم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔مینجر پیٹرول پمپز کا کہنا ہے کہ ہمیں پیٹرول بند ہونے کا کوئی نوٹس نہیں آیا ،پیٹرول کی سپلائی معمول کے مطابق آ رہی ہے۔سی این جی پہلے ہی بند ہے اور اب پٹرول کی قلت کا بھی خدشہ ، لوگ کام کاج چھوڑ کر پیٹرول کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :