پاکستان
11 جنوری ، 2013

کراچی: حسن اسکوائر پر اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

کراچی: حسن اسکوائر پر اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ نمائندہ جیو نیوز ظل حیدر کے مطابق حسن اسکوائر کے قریب ریلوے پھاٹک پر اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی جس سے کچھ بچے بھی زخمی ہوگئے، زخمی ڈرائیور اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گاڑی میں سوار بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں :