11 جنوری ، 2013
اسلام آباد…لانگ مارچ کے پیش نظر14 جنوری کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے بندرکھنے کافیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، نواحی علاقوں کے اسکول بھی پیر کو بند رہیں گے۔ دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولزکے مطابق 14 جنوری کو راولپنڈی اسلام آباد میں پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔