پاکستان
11 جنوری ، 2013

آئندہ بھی لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہجاری رکھیں گے، شہباز شریف

آئندہ بھی لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہجاری رکھیں گے، شہباز شریف

لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے موقع دیا تو آئندہ بھی طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ماڈل ٹاوٴن میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی طالبات کے وفد سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے شروع کیا ہے اور8 ارب روپے سے سوا لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم اب آخری مرحلے میں ہے انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام شفاف اور مکمل میرٹ پر مبنی ہے جس میں کسی کی حق تلفی نہیں کی گئی ملاقات میں معاون خصوصی زعیم حسین قادری ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی اور کمشنر لاہور ڈویژن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :