11 جنوری ، 2013
اسلام آباد…مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ، کسی پٹرول پمپ کو بند کرنے کی ہدایات دیں اور نہ ہی دی جائیں گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے ، لانگ مارچ کے دوران کوئی پٹرول پمپ بند نہیں کیا جائے، حکومت نے پٹرول پمپ بند کرنیکی کوئی ہدایات نہیں دیں اور نہ ہی ایسا کیا جائے گا۔