پاکستان
11 جنوری ، 2013

نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف انتقال کر گئے

 نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف انتقال کر گئے

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی ۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق میاں عباس شریف کو سینے میں اچانک تکلیف اٹھنے پر شریف میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا ، تاہم فوری علاج کے باوجود ان کی طبیعت نہ سنبھلی اور وہ انتقال کرگئے۔ میاں عباس شریف کی عمر 58 برس تھی،انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ مرحوم 1993ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :