Time 05 اکتوبر ، 2023
کاروبار

چینی کی قیمت کا تعین کون کرے گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو فائل
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرےگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حد تک پرائس ایکٹ 1977 کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا وفاقی حکومت کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قمیتوں کے متعلق جاری نوٹفکیشن معطل کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :