پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2023

مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  پرویز  الہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کو  اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہٰی کے لیے اشتہار  شائع کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت میں نیب نے بتایا کہ ملزم مونس الہٰی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہے، اشتہاری قرار  دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا، مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپےکرپشن کرنےکا الزام ہے۔

مزید خبریں :