11 جنوری ، 2013
مظفر آباد … آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف 14 جنوری کو دنیا بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم چوہدری عبدا لمجید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کشمیری 14 جنوری کو اقوام متحدہ کے دفاتر اور بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کریں۔ انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس دن یوم مذمت منائیں۔