11 جنوری ، 2013
پشاور … وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا مطالبہ غیر جمہوری ہے تاہم لانگ مارچ کے قافلوں کو تحفظ دیں گے، لانگ مارچ کیلئے ایف سی کے مطالبے میں وفاقی حکومت سے تعاون کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اور ملکی حالات پر اے پی سی ایک ماہ کے اندر بلائیں گے، اس پر صدر، وزیراعظم اور فوج کو بھی اعتما دمیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی سمیت کچھ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں۔ میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ علامہ طاہر القادری کا مطالبہ غیرجمہوری ہے، تاہم لانگ مارچ کے قافلوں کو تحفظ دیں گے، لانگ مارچ کیلیے ایف سی کے مطالبے میں وفاقی حکومت سے تعاون کیا جائے گا۔