پاکستان
11 جنوری ، 2013

اسلام آباد : لانگ مارچ پر اقوام متحدہ کے ملازمین کو دفاتر نہ آنیکی ہدایت

اسلام آباد : لانگ مارچ پر اقوام متحدہ کے ملازمین کو دفاتر نہ آنیکی ہدایت

اسلام آباد … لانگ مارچ کے پیش نظر اقوام متحدہ کے تمام ذیلی اداروں کے ملازمین کو 14 جنوری کو گھر سے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو میں اقوام متحدہ کا انتہائی ضروری اسٹاف حاضری دے گا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے تمام ذیلی اداروں کے ملازمین کو سیکیورٹی سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو لانگ مارچ کے دن ڈپلومیٹک انکلیو سے باہر اقوام متحدہ کے ذیلی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین آفس نہ آئیں اور گھر سے رپورٹ کریں۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوارکو غیر ضروری سفر نہ کریں اور بنیادی سیکیورٹی انتظامات کریں۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ملازمین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، ملازمین کو 15 جنوری کو سیکیورٹی صورتحال دیکھتے ہوئے دفاتر آنے یا نہ آنے کی ہدایت کی جائے گی۔

مزید خبریں :