آسٹریلیا: دنیا کا سب سے اونچا لکڑی کا ٹاور تعمیر کرنے کی تیاری

C6 ٹاور کی تعمیر میں 42 فیصد لکڑی کا استعمال کیا جائے گا جسے 600 درختوں سے حاصل کی جائے گی/ فوٹو گرینج ڈیولپمنٹ
C6 ٹاور کی تعمیر میں 42 فیصد لکڑی کا استعمال کیا جائے گا جسے 600 درختوں سے حاصل کی جائے گی/ فوٹو گرینج ڈیولپمنٹ

آسٹریلیا میں دنیا  کے سب سےاونچے لکڑی  کا  ٹاور   تعمیر  کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جانے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں ایک ایسے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کے تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو لکڑی سے تعمیر ہوگا جبکہ  ٹاور کی اونچائی 191 میٹر  سے بھی زائد ہوگی۔

 پرتھ کے میٹرو انر ساؤتھ جوائنٹ ڈیویلپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کے لیے گرینج ڈیویلپمنٹ کی تجویز کی منظوری دے د ی ہے،  فی الحال C6 عمارت کا نام دیا گیا ہے۔

  فی الحال C6 عمارت کا نام دیا گیا ہے: غیر ملکی میڈیا رپورٹ

C6 کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹاور لکڑی اور اسٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا،  جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہوگی 50 فلورز پر مشتمل  اس عمارت میں  200 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے ۔

گرینج ڈیویلپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہوگی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بتایا جارہا ہے کہ اگر یہ فلک بوس لکڑی کی عمارت تعمیر ہوجائے گی تو یہ امریکی ملک ملواکی میں تعمیر بلند بلڈنگ ایسنٹ ٹاورکا  بھی ریکارڈ توڑ دے  گی  جس کی بلندی 86 میٹر ہے اور  عمارت 25 منزلوں پر مشتمل ہے۔

عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا :  گرینج ڈیویلپمنٹ

  گرینج ڈیویلپمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا  یہی نہیں  عمات کی چھت اور دیگر جگہوں  پر ہریالی بھی اگائی جائے گی۔

مزید خبریں :