11 جنوری ، 2013
جہلم … گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان حوالد ارغلام محی الدین کی نماز جنازہ جہلم کینٹ میں ادا کردی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شہید حوالدار غلام محی الدین کی تدفین بہاولنگر میں ان کے گاوٴں کوٹ حضور سنگھ میں کی جائے گی۔ حوالدار غلام محی الدین گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔