11 جنوری ، 2013
کوئٹہ … سریاب کے علاقے میں کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب دھماکے میں راہ گیر زخمی ہوگیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق سریاب کے علاقے میں واقع کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں ایک راہ گیر معمولی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کے مقام اور ارد گرد تلاشی کا کام شروع کردیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کلیئرنس تک میڈیا سمیت کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ گزشتہ روز 3 بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے باعث آج شہر میں سوگ منایا جارہا ہے۔