11 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے رہنما کے گارڈ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی بلاک 2 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گھات لگا کر گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک اسکول وین بھی آگئی جس میں وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ وین دیوار سے ٹکرانے سے متعدد بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما عثمان یار خان کے مطابق فائرنگ مولانا حماد اللہ مدنی کی گاڑی پر کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مولانا کے بھائی عفان مدنی اور ان کے 2 گن مین زخمی ہوگئے ہیں ۔جبکہ دوران علاج مولانا عفان مدنی کا ایک گن مین اسپتال میں دم توڑ گیا۔ کھجی گروٴانڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لائنزایریا کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے مقتول کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جس جٹ لائن کا رہائشی تھا۔ سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔