پاکستان
11 جنوری ، 2013

جماعت اسلامی یا تحریک انصاف ، ترازو کے انتخابی نشان پر فیصلہ محفوظ

جماعت اسلامی یا تحریک انصاف ، ترازو کے انتخابی نشان پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی یا تحریک انصاف کو ترازو کا انتخابی نشان دینے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیشن کے بینچ نے ترازو کے انتخابی نشان کے بارے میں سماعت کی۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ ترازو قانون کے تحت جماعت اسلامی کا انتخابی نشان بنتا ہے، تحریک انصاف بیٹ یا گیند کا انتخابی نشان لے لے، جس سے ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ان کی ترجیح ترازو کا نشان ہے، وہ نہ ملا تو دیکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے ترازو کا نشان نہ ملنے کی صورت میں چھتری اور چاند جبکہ تحریک انصاف نے ٹارچ یا پہاڑ کا نشان بھی مانگا ہے۔

مزید خبریں :