پاکستان
11 جنوری ، 2013

اسلام آباد انٹربورڈ کے ضمنی نتائج کااعلان

اسلام آباد…وفاقی تعلیمی بورڈبرائے انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے سال اول اوردوم کے ضمنی نتائج کااعلان کردیاہے۔ فرسٹ ائیرکے60فیصدجبکہ سیکنڈائیرکے40فیصدطلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ تئیس ہزار 783 طلبہ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے فرسٹ ائیرکے ضمنی امتحانات میں شامل ہوئے، جن میں سے 14 ہزار 431 نیکامیابی حاصل کی۔ جب کہ سیکنڈائیر کے امتحانات میں 12 ہزار 169 طلبہ میں سے 5 ہزار 205 نیکامیابی حاصل کی۔ نتائج فیڈرل فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :