Time 07 اکتوبر ، 2023
پاکستان

گاڑیاں جلانے کا کیس، حماد اظہر، اسلم اقبال اور حسان نیازی اشتہاری قرار

اس سے قبل عدالت نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے— فوٹو: فائل
اس سے قبل عدالت نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے— فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے نزدیک گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق وفاقی اور صوبائی وزرا سمیت 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست منظورکرتےہوئے دانستہ روپوش حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔

پولیس نے نشاندہی کی تھی کہ یہ رہنما مقدمے میں نامزد ہیں اور جان بوجھ کر منظر سے غائب ہیں۔ 

اس سے قبل عدالت نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے جبکہ اسی مقدمے کے دیگر ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید خبریں :