11 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیو ورکرز کے قتل کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبا ن کے مبینہ دہشت گرد بلال کو 21جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ کالعدم تحریک طالبا ن کے مبینہ دہشت گرد ملزم بلال سمیت پانچ ملزمان کی گرفتاری گزشتہ دنوں سی آئی ڈی پولیس نے ظاہر کی تھی۔ ملزم بلال کو تھانہ موچکو اور اقبال مارکیٹ اورنگی میں دو پولیو ورکرز کے قتل کے مقدمات میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے تفتیشی افسر کی استدعامنظور کرتے ہوئے ملزم کو 21جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔