11 جنوری ، 2013
راولپنڈی …ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی 10 روز میں 10 بار خلاف ورزی کی ہے۔پاکستان بھارتی جارحیت کی سخت ترین مذمت کرتا ہے۔ ایک انٹریومیں انھوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے جمعرات کو حوالدارغلام محی الدین شہید ہوا۔جبکہ اس ہفتے پاکستان کے دوسرے فوجی کی شہادت ہوئی ہے۔اتوار 6 جنوری کو بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر سے سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔پاک فوج کے جوابی حملے میں بھارتی فوجی ہتھیار اور خنجر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ بھارتی فائرنگ سے اتوار کو نائیک اسلم شہید جبکہ سپاہی وسیم شدید زخمی ہوا تھا، جمعرات کو حوالدارغلام محی الدین شہید ہوا۔ اس سے پہلے اتوار 6 جنوری کو بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر سے سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی پاکستان سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاک فوج کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے پاک فوج پر لگایا گیا سرحد کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔