پاکستان
11 جنوری ، 2013

سندھ میں بلدتی نہیں بلکہ دہرے نظام کیخلاف ہیں،امتیاز شیخ

سندھ میں بلدتی نہیں بلکہ دہرے نظام کیخلاف ہیں،امتیاز شیخ

کراچی …پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدتی نظام نہیں بلکہ دہرے نظام کیخلاف ہیں صوبے میں ایک ہی نظام ہونا چاہئے، ان کا کہنا ہے کہ سندھمیں خسرہ کے مرض پر بے بس وزیر اعلیٰ قابو نہیں پا سکتے تو شہبازشریف آ کر سندھ کی مددکریں۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں معروف تاجر کامران ٹیسوری کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنسمیں کہی۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں خسرہ سے تین سوبچے جان بحق ہوچکے ہیں، سندھ کے بے بس وزیر اعلیٰ خسرہ پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کر سکتے تو شہباز شریف سے درخواست کرتے ہیں کے وہ آکر سندھ کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم کے دور میں مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے وہ ملک سے بھاگا ہوا ہے جب آئے گا تو جواب دونگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں انے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر اعلیٰ ایک خاتون رکن اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر بنانے سے خوفزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کو روکنا آئین کے خلاف ہے جلد ہی اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرینگے،۔

مزید خبریں :